کسٹم کلکٹریٹ پریونٹیوپشاور کے 5سپرنٹنڈنٹ اور 8انسپکٹرز تبدیل

کسٹم کلکٹریٹ پریونٹیوپشاور کے 5سپرنٹنڈنٹ اور 8انسپکٹرز تبدیل

  



پشاور(سٹی رپورٹر) کسٹم کلکٹریٹ پریونٹیوپشاور کی انتظامیہ نے 5سپرنٹنڈنٹ اور 8انسپکٹرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جاری ایک اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والے سپرنٹنڈنٹ میں جاوید اختر کو اینٹی سمگلنگ یونٹ ڈی آئی خان سے اینٹی سمگلنگ یونٹ(سنٹرل)پشاور آئی اینڈ پی، امان اللہ کو اینٹی سمگلنگ یونٹ(سنٹرل)پشاور آئی اینڈ پی سے اینٹی سمگلنگ ڈویژن نوشہرہ، گل محمد کو اینٹی سمگلنگ ڈویژن نوشہرہ سے کسٹم ڈویژن ہزارہ، امتیاز احمد آفریدی کو کسٹم سٹیشن طورخم سے اینٹی سمگلنگ یونٹ ڈی آئی خان اور مظہر الہی کو آکشن سیل سے آکشن سیل، ایس ڈبلیو ایچ پشاور اور ایس ڈبلیو ایچ حیات آباد لگا دیا گیا ہے اسی طرح تبدیل ہونے والے انسپکٹرز میں سید ناظم علی شاہ کو پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایس ڈبلیو ایچ پشاور (گودام ای اینڈ جی)، غازی محمود کو اینٹی سمگلنگ یونٹ سے پشاور باچا خان ایئرپورٹ، ناصر علی کو ہیڈ کوارٹرسے ڈی آر آفس، نثار احمد ارباب کو ڈی آر آفس سے کسٹم ڈویژن ہزارہ، محسن علی طاہر کو کسٹم ڈویژن ہزارہ سے پشاور باچا خان ایئر پورٹ، ہدایت اللہ کو ٹیکنکل برانچ ہیڈا کورٹرسے لیگل ڈویژن، آفاق حسین کو ایس ڈبلیو ایچ پشاور(گودام سی اینڈ ای) سے پشاو ر باچا خان ایئرپورٹ، اور رفیع اللہ کو ایس ڈبلیو ایچ پشاور(گودام اے) سے ایس ڈبلیو ایچ پشاور (گودام اے اینڈ سی) میں لگا دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر