پشاور،شعبہ بازارمیں دکان سے جعلی موبل آئیل برآمد،2 گرفتار

پشاور،شعبہ بازارمیں دکان سے جعلی موبل آئیل برآمد،2 گرفتار

  



پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کاروائی کر تے ہوئے شعبہ بازار سے دو ہزار لیٹر جعلی موبل آئل کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے دو افراد کو جیل منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) سارہ رحمان نے کاروائی کر تے ہوئے گاڑی میں مشہورو معروف کمپنی کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل سپلائی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر تے ہوئے دو ہزار لیٹر جعلی موبل آئل کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ان گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معلومات پر پشاور میں جعلی موبل آئل کے خلاف مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظا می افسران کو ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کر نے کی ہدایت کی ہے جبکہ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر