پشاور،تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد تھڑے مسمار

پشاور،تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد تھڑے مسمار

  



پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹاؤن فور انتظامیہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے باغبانان اور سوڑیزئی کے علاقے میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ نے ٹاؤن فور کے ٹی او آر صفی اللہ و دیگر افسران کے ہمراہ باغبانان اور سوڑیزئی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران 30 سے زائد تجاوزات و کیبنوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر