مہمند، ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے ذیشان عبداللہ نے CFC نادرا سنٹر غلنئی کا دورہ کیا

  مہمند، ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے ذیشان عبداللہ نے CFC نادرا سنٹر غلنئی کا دورہ ...

  



مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند، ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے ذیشان عبداللہ نے CFC / نادرا سنٹر غلنئی کا دورہ کیا۔ نادرا کی قلیل مدت میں متاثرین اور غریب عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور انتظام کو سراہا۔ اوراس سنٹر کو مستقبل میں مہمند کیلئے بہترین سہولیات کا معیار ٹھہرایا۔ سنٹر سے نہ صرف عوام کو سی ڈبلیو جی کے تحت عوام کو پیسے ملیں گے۔ بلکہ اس سے مقامی لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، پیدائش سرٹیفیکیٹ، ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ، نکاح نامہ، بینک اے ڈی ایم، اسلحہ کیلئے لائسنس، گاڑیوں کے کاغذات کی درستگی و غیرہ کی سہولیات مہیا کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر PDMA ذیشان عبداللہ، آئی ٹی سپیشلیسٹ سہیل،آپریشن ڈائریکٹر یاسر، سید حکیم اللہ، CFC غلئی کے انچارج سعید اللہ و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹڑ نے سٹاف کو متاثرین کے سی ایف سی آمد کو ضلع مہمند کے مختلف قبیلوں کیلئے مختلف آیام کو مختص کرنے پر زور دیا تاکہ سنٹر لوگوں کا رش نہ رہے اور عوام کو آچھی سہولیات اور آسانیاں دی جا سکے۔ ڈائریکٹر نے سٹاف کی انتھک محنت کو سراہا اور سنٹر کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف ڈی ایم اے نے صافی قوم کیلئے بھاؤتہ اور تحصیل یکہ غنڈ کیلئے یکہ غنڈ میں الگ الگ سنٹرز کھولنے کا عندیہ دیا تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات مہیا کیا جائے۔ اس موقع پر سعید اللہ نے کہا کہ نادرا ڈی جی نے ہمیں ہدایات دی ہے کہ عوام کے ساتھ آچھا برتاؤ کی جائے اور کسی بھی صورت ان لوگوں کو اپنے حقوق دیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر