صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، باعث شہری گرم سویٹر اور چادر استعمال کرنے لگے ہیں جبکہ بارش کے باعث پشاورلطیف آباد،فقیر آباد،فردوس،ہشت نگری،گلبہار اور اتحاد کالونی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہے جس کے باعث عام لوگوں اور ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات جاری ہونیوالی بارش کا سلسلہ ساری رات جاری رہا، جبکہ پشاور سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بغیر کسی وقفے بارش ہورہی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور جاتی سردی کو لگام لگا ہے، سردی کے باعث شہری گرم سویٹر اور چادر استعمال کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج اور آنیوالے کل کو بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ دوسری طرف بارش کے باعث پشاور یونیورسٹی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہے جس کے باعث عام لوگوں اور ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔