پاکستان جاپان کا باہمی تجارت، معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان جاپان کا باہمی تجارت، معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے صدر جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی شنیچی کیتاؤ کا نے ملاقات کی اور تنظیم کے مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق نئے مواقوں سے جائکا کے صدر کو آگاہ کیا، اس دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جائیکا کا تعلیم اور دیگر انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون قابلِ تحسین ہے، جائیکا کیساتھ ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے۔ وزیرخارجہ نے جائیکا کے صدر کو کہا جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں یہاں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا جائیکا پاکستان میں تعلیم، صحت، انسانی و سماجی ترقی اور افغانستان سے ملحقہ اور دیگر علاقوں میں تعاون کر رہی ہے۔جائیکا کا تعلیم اور دیگر انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون قابلِ تحسین ہے۔ جائیکا کیساتھ دیگر شعبوں خصوصاً ٹیکنالوجی اور دیگر معاملات میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔

پاک جاپان اتفاق

مزید : پشاورصفحہ آخر