واپڈا اہلکار ہمارے دست وبازو ہیں،محمد اقبال

  واپڈا اہلکار ہمارے دست وبازو ہیں،محمد اقبال

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین خیبر پختونخواکے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے کہا ہے کہ واپڈا اہلکار ہمارے دست و بازو ہیں ان کی کاوشوں کی بدولت مجھے عزت و احترام ملا ہے میں نے ہمیشہ مزدوروں کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے حکومت نے آئی ایمایف کی ایماء پر پرائیویٹائزیشن ارادہ ظاہر کیا مگر ہماری کاوشوں نے انہیں کامیاب نہیں دیا جو فنڈ ملتا ہے وہ مزدور کا ہی پسینہ ہے اور وہ مزدور پر ہی لگے گا اپنے حقوق کے حصول کے لیے آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا مجھے خوشی ہے کہ صوبہ بھر میں کوھاٹ کی یونین سرفہرست ہے وہ کوھاٹ میں ہائیڈرو لیبر یونین کے ورکر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی ڈپٹی چیئرمین یونس شاہ‘ جنرل سیکرٹری نور الامین‘ نصیر اللہ مہمند‘ طارق‘ شیراز خان‘ شفیع اللہ خان‘ جہانزیب خان‘ فوجی بادشاہ اور ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی محمد داؤد نے ورکرز کے مسائل سے صوبائی قائدین کا آگاہ کرتے ہوئے سٹاف کی کمی دور کرنے‘ میڈیکل ایریر کی ادائیگی کی ضرورت پر زور دیا تقریب سے شیراز خان‘ یونس شاہ‘ جان سید اور شفیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے آنے والے ریفرنڈم میں ہائیڈرو یونین کو کامیاب کرانے کی اپیل کی انہوں نے کوھاٹ کے ڈی اے میں اراضی کا مسئلہ حل کرنے‘ سٹاف اور گاڑیوں کی کمی پوری کرنے‘ لوکل بھرتی سن کوٹہ پر عمل درآمد کرنے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ختم کر کے واپڈا کو بحال کرنے کے مطالبات کیے انہوں نے پشاور میں لیبر ہال بنانے اور ورکروں کو آسان قسطوں پر پلاٹ مہیا کرنے کے لیے کی جانی والی کاوشوں کا اظہار بھی کیا اور ایمپلائز سن کوٹہ کو 35 سال سے 40سال کرنے کا وعدہ کیا آخر میں صوبائی ڈپٹی چیئرمین یونس شاہ‘ چیئرمین رولر داؤد خان نے تمام مہمانوں کو ٹوپی اور شال پہنائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر