سٹاک ایکس چینج میں پھر مندا، سونے کی قیمت مستحکم رہی، ڈالر کی قدر میں 5پیسے کمی

سٹاک ایکس چینج میں پھر مندا، سونے کی قیمت مستحکم رہی، ڈالر کی قدر میں 5پیسے ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد جمعرات کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس92.87پوائنٹس کی کمی سے40481.65پوائنٹس کی سطح پرآگیاجبکہ55.45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب37کروڑ 37لاکھ وپے کی کمی ہوئی اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت21.59فی صد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس40481.65پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی۔گزشتہ روز مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 183میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔

سٹاک ایکسچینج مندی

کراچی (اکنامک رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت مزید 2ڈالر بڑھ گئی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالرکے اضافے سے 1612ڈالر ہوگئی تاہم کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے92500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 79304روپے برقرار رہی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 1050روپے اوردس گرام کی قیمت900روپے مستحکم رہی۔

سونا مستحکم

کراچی (اکنامک رپورٹر)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی154.25روپے سے گھٹ کر154.20روپے اور قیمت فروخت 154.35روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.10روپے اور قیمت فروخت154.40روپے مستحکم رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید165.80روپے سے گھٹ کر165.75روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے بڑھ کر167.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاو نڈ کی قیمت خرید199.20روپے سے گھٹ کر198روپے اورقیمت فروخت201.70روپے سے گھٹ کر200روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت41.10روپے برقرار رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے اور قیمت فروخت42.10روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے برقرا ررہی۔

ڈالر قدر کمی

مزید : پشاورصفحہ آخر