پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

    پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب کی وزارت ہائر ایحوکیشن نے صوبے کو بڑے بحران سے بچا لیا۔وزیر ہائر ایجوکیشن کے چئیرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیزپروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمن کے ساتھ کامیاب مذاکرات۔ مذاکرات میں نجی یونیورسٹیوں کے وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کی جبکہ وفد میں اویس رؤف،میاں عمران مسعود اور میجر جنرل (ر) عبید بن زکریا شامل تھے جبکہ وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کے ساتھ سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن مذاکرات میں شریک تھے۔پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کا کردار قابل تعریف ہے۔ان کے تمام جائز مطالبات منظور کرنے کے لئے فریقین کے نمائندوں پر مشتمل 8رکنیکمیٹی قائم کردی گئی ہے۔سب کیمپس اور نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی جو فائلیں میرٹ پر ہیں ایک ہفتے میں کلئیر کردینگے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کپسٹی کا بھی ایشو ہے جس کو بہتر کررہے ہیں۔پرانے لوگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ون ونڈو پر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کاکہنا تھا کہ ایجوکیشن کو ترجیحات میں شامل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔امریکہ برطانیہ میں بھی بہترین جامعات نجی شعبہ کی ہیں۔خطے کے دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں اعلی تعلیم کے اداروں میں طلبہ کی انرولمنٹ کم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1