سوشل سیکیورٹی ایسوسی ایشن کاکمشنر کو مسائل سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

      سوشل سیکیورٹی ایسوسی ایشن کاکمشنر کو مسائل سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

  



لاہور (پ ر) سوشل سکیورٹی جوائنٹ ایسوسی ایشن (SSJA) کا اجلاس سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں ہوا جس میں تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء ِ اجلاس نے پیسی ملازمین پی پی جی 01 تاپی پی جی 15کے پے پیکج اور پروموشن کیسز پر تفصیلی گفتگو کی۔ مزید الیکٹرانک میڈیا سے ملنے والی خبروں کے متعلق جس میں ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی، میڈیکل کالج اور دیگر پنجاب بھر میں ہونے والی ڈویلپمنٹ کے متعلق تمام نمائندگان نے اظہار خیال کیا۔

شرکاءِ اجلاس نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کمشنرپیسی کو ملاقات کے لئے چٹھی لکھی جائے کہ وہ اپنی اولین ترجیح میں وقت دیں تاکہ پیسی ملازمین کے مسائل کے بارے میں اُن کو آگاہ کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1