اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیوں کے دورے،قیمتوں کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیوں کے دورے،قیمتوں کا جائزہ لیا

  



  

لاہور(جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشیدنے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور معیار، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فوری دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1