طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  



لاہور (جنرل رپورٹر)لیپس سکول‘تاج پورہ کیمپس کے طلبا اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اورگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول‘عمر بلاک‘علامہ اقبال ٹاؤن کی طالبات اور اساتذہئ نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول‘ مسلم چوک‘بہاری کالونی گرین ٹاؤن‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹاؤن کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 292تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1