این سی اے میں جامعہ اسلامیہ دہلی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے واک

  این سی اے میں جامعہ اسلامیہ دہلی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے واک

  



لاہور(پ ر) دہلی پولیس کے سفاکانہ اور وحشیانہ تشدد کے خلاف پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی قیادت میں کالج فیکلٹی اور طلبہ و طالبات نے کالج میں واک کا اہتمام کیا۔ واک کے دوران دہلی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبات سے اظہار یکجہتی کے کئے سٹوڈنٹس نے بینرز اور پوسٹرز اُٹھائے ہوئے تھے۔ جس پر اقوام عالم اور اقوام متحدہ کو متوجہ کرتے ہوئے مودی کے سفاکانہ طرزحکومت اور خاص طور پر طالبات پر کئے جانے والے تشدد کا فوری نوٹس لینے کے نعرے اور مطالبات درج تھے۔ اس موقع پرشرکاء و میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہااقوام عالم کو مودی حکومت کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبات پر تشدد کا نوٹس لینا چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1