صحافی کالونی کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے،دانش افضال

  صحافی کالونی کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے،دانش افضال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صدر پریس کلب ارشدانصاری نے جنرل سیکرٹری پریس کلب بابر ڈوگر کے ہمراہ ڈی سی لاہور دانش افضال سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر علی جوئیہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور دیگر موجود تھے،ملاقات میں صحافی کالونی کے مسائل جن میں قبضہ مافیا اور ریونیو کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ صحافی کالونی کے مسائل کو ترجیحی بنیادورں پر حل کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور دانش نے کہا کہ صحافی کالونی میں بی، اے اور ای بلاک کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر علی جوئیہ کو ریکارڈ منگوانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1