سرجری آلات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  سرجری آلات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سرجری آلات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے غربت اور مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بم گرادیا ہے۔لہذا یہ ایوان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سرجری کے آلات تیسری مرتبہ مہنگے کرنے کی مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے غریب دشمن اقدام کو نوٹس لیا جائے۔سرجری آلات کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1