وزیر اعظم نے کھیلوں کے میدان آباد کرا دیے،ذکریا بٹ

وزیر اعظم نے کھیلوں کے میدان آباد کرا دیے،ذکریا بٹ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی بحالی اور عالمی راہنماؤں کے آنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان محفوظ ملک بن گیا ہے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان آنے, کبڈی کے عالمی کپ کے انعقاد کے بعد اب پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پوری دنیا کو معلوم ہوگیا ہے پاکستان کھیلوں کے حوالے سے آئیڈیل ملک بن گیا یہ وہ کارنامہ ہے جو ماضی کے حکمرانوں کے لئے ناممکنات میں شامل تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اس ناممکن کو ممکن بنا کر کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کردیا ہے اور دنیا کو بتا دیا ہے ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے ترکی کے صدر طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا پاکستان آنا اور آزادنہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے اقوام عالم میں اپنا وہ مقام بنا لیا ہے جو کبھی قوم کا خواب تھا عمران خاں کے تدبر اور کامیاب حکمت عملی کی ہی وجہ سے بھارت کی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں ہیں اور دنیا کو یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے محفوظ ملک ہے اور سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل ملک ہے لہذا کھیلوں کے لیے مختلف ممالک کی ٹیمیں اور کھیلاڑی خوشی سے پاکستان آرہے ہیں اور سرمایہ کار کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آنا شروع ہوگئے ہیں جو مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے اور مایوس اور محض تنقید برائے تنقید کر کے ملک کی غلط تصویر پیش کرنے والوں کی سیاسی موت ہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کئے سبھی وعدے پورے کرنے کاعزم کر رکھا ہے جن کی تکمیل کاوقت آگیا ہے اور قوم کو بھی وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق نیا پاکستان بنتا نظر آنا شروع ہو گیا ہے.

مزید : میٹروپولیٹن 1