خواتین حضرت فاطمہ ؓ کی سیرت پر عمل کریں،نصیر نورانی

    خواتین حضرت فاطمہ ؓ کی سیرت پر عمل کریں،نصیر نورانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مر کزی دفتر میں منعقدہ خاتون جنت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خاتون جنت سیدہ فاطمہ الزہراکی زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے ساری زندگی اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت اور بندگی میں گزارسیدہ الزہرہ عظیم المرتبت ہستی ہیں سیمینار کی صدارت جے یوپی وسطی پنجاب کے صدر علامہ نصیر احمد نورانی نے کی جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی مہمان خصوصی تھے۔

سیمینار سے اپنے کلیدی خطاب میں البصیرہ کے سربراہ ڈاکٹر سید ثاقب اکبر نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کی حکومتوں کو سیدہ خاتون جنت کی زندگی کو رول ماڈل بنا کر نصابی کتب میں شامل کر کے خواتین کی تربیت کا اہتمام کریں سیمینار سے پیر سید علی رضاء فضل سجادہ نشین پیر فضل شاہ،پیر سید منیر علی گیلانی دربار حضرت میاں میر،علامہ ڈاکٹر محمد خلیل علیمی (اسلام آباد)،انجمن اساتذہ پاکستان کے رہنماعلامہ فاروق احمد صدیقی،عوامی تحریک کے مرکزی رہنما چوھدری محمد افصل وڑائچ،انجمن طلبا ء اسلام کے سابق رہنما حافظ محمودالحسن قادری،تنظیم علماء اہلسنت کے صدر قاری شفیق اللہ اجمل،اتحاد بقاء پاکستان کے صدر صاحب ذادہ خلیفہ حر،چوھدری نجابت علی تارڑ،نثار علی تلمذی،علامہ علی شیر قادری،سابق ایڈیشنل سیکرٹری مہر مشتاق سیال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1