جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،جاوید قصوری

  جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،جاوید قصوری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت منصورہ میں بلدیاتی انتخاب کی تیاریوں اورحکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو۔ا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خصوصی طورپر شرکت کی اس موقع پر بلال قدرت بٹ، سردارظفر حسین، ذکر اللہ مجاہد، ضیاء الدین انصاری، محمد فاروق چوہان دریگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخاب میں بھرپور شرکت کرے گی اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں ان شاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پنجاب بھر میں بھرپور حصہ لے گئی۔۔موجودہ حکمران ہر محازپر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ ان سے قومی توقعات بری طرح مجروع ہوئی ہیں۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں،عوام کیلئے تبدیلی کا نعرہ مذاق بن چکاہے

مزید : میٹروپولیٹن 1