تحفظ اسلام کیلئے گالیاں برداشت کرنا حق پرستوں کا شعار ہے،اشرف جلالی

    تحفظ اسلام کیلئے گالیاں برداشت کرنا حق پرستوں کا شعار ہے،اشرف جلالی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ تحفظ اسلام کی خاطر گالیاں برداشت کرنا حق پرستوں کا پرانا شعار ہے۔ عدالتِ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر پہرہ دینے کے جرم میں گالیوں کی کیا، گولیوں کی بھی پروا نہیں ہے۔ جن زبانوں سے اسلام کی مقدس ترین ہستیاں محفوظ نہیں، ان سے آج ہم خیر کی توقع کیسے رکھ سکتے ہیں۔ رسول اکرم ﷺ کے بعد ا مت کی افضل ترین شخصیت حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صداقت اور عدالت پر اسلام کی حقانیت کا مدار ہے۔ ابتک نیوز پر اعلانیہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی توہین کرنے والی سیفی علی نامی ملعون خاتون کو بچانے کے لیے یہ سارا دھندا کیا جارہا ہے۔ یہ ٹولہ روزانہ سپیکر میں تمام اصحاب رسول ﷺ کو معاذاللہ ظالم، غاصب ہونے کا طعنہ دیتا ہے۔ پہلے ہی پاکستان نے اس انتشاری ٹولے کے سب و شتم کا خمیازہ بھگتنے کے لیے ایک بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔ایمان ابی طالب پر جو ہمارا موقف ہے یہ آج سے نہیں بلکہ یہ موقف اہل سنت و جماعت کا چودہ صدیوں کا ہے اور یقینا سچا ہے، آج کسی کے احتجاج کی وجہ سے ہم کروڑوں اہل سنت و جماعت اس موقف کو چھوڑ نہیں سکتے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی کی خوشنودی کے لیے قرآن و سنت اور چودہ صدیوں کے اکابرین کو معاذاللہ جھٹلایا جائے۔ جو موقف خود سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ اور حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے، اس کے خلاف ایک ٹولے کا مظاہرے کرنا ملک کے امن کو خراب کرنے کی ایک بھیانک سازش ہے۔ ایمانِ ابی طالب کے مسئلہ پر مناظرہ کے لیے قرآن پر بات کرنے کو تیار ہوں۔اہل سنت و جماعت کا مسلک اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں سے کسی سے بھی بغض کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1