تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا میرا مشن ہے،میاں جاوید
لاہور (سٹی رپورٹر) تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا میرا مشن ہے اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،میں تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انشاء اللہ بہت جلد ان تمام مسائل سے نجات حاصل کر لیں گے ان خیالات کا اظہار تاجر لیڈر میاں جاوید نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر ہمارے بھائی ہے اور میں خود تاجرہوں اس لئے تاجر اور تجارت میرے گھر کی طرح ہے۔
میر ی پہلی ترجیح ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ اپنے تاجر بھائیوں کے تمام انفرادی اور مجموعی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سب سے آگے بڑھ کر اپنی آواز کو بلند کروں۔
جب تک تاجروں میں بھی اتحاد نہیں ہو گا تب یہ مسائل بھی جوں کے توں رہیں گے۔