وقف املاک کی بہتر ی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،ڈاکٹر عامر

  وقف املاک کی بہتر ی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،ڈاکٹر عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 326واں اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی ز یر صدارت ہوا،جس میں چاروں صوبوں سے بورڈ ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی و دیگر اراضی سے متعلق بورڈ کے بہترین مفاد میں اہم فیصلے کیے گئے،بورڈ ممبران نے چیئرمین بورڈ کی کاوشوں اور ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ٹرسٹ بورڈ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،اجلاس میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کے لئے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔بورڈ کے اقلیتی ممبران کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے جو عزت و احترام یہاں حاصل ہے و ہ دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں۔دریں اثناء وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں تعینات گریڈ 19 سپریٹنڈنٹ انجینئر کرنل (ریٹائرڈ)غفور ارشد کی مدت ملازمت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی،وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی مدت ملازمت میں توسیع 21نومبر 2019سے شروع ہو گی۔بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی اور ایکسئین عارف بٹ سمیت دیگر افسران نے انہیں مدت ملازمت کی توسیع پر دلی مبارکباد دی ہے۔