تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے انکالنے کیلئے کوشاں ہے: قاری آصف علی سیالوی

    تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے انکالنے کیلئے کوشاں ہے: قاری آصف علی سیالوی

  



لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے تنظیمی کنونشن میں 11ہزار عہدیدار حلف اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پی پی 42 کے پارٹی ٹکٹ ہولڈر،سینٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری قاری آصف علی سیالوی نے روز نامہ ”پاکستان“ کو خصوصی انٹرویومیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ 23فروری کو مینار پاکستان میں ہونے والے کنونشن میں سینٹرل پنجاب کی تمام یو سیز کے 11ہزار نمائندگان سے چیف آرگنائزر پاکستان سیف اللہ نیازی حلف لیں گے۔ سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور ان کی تمام ٹیم نے اس کنونشن کے لیے دن رات ایک کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے مجھے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اسی کنونشن کے ذریعے جلد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ان نمائندگان کی باقاعدہ ٹریننگ کا بھی آغاز ہو جائے گا اور بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کا ہر عہدیدار اس تربیت کے ذریعے کامیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس کنونشن سے پورے سینٹرل پنجاب کے ڈسٹرکٹ،تحصیل، ٹاؤنزمیں جوش وخروش قابل رشک ہے اور ہم اپنے تما م عہدیداران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کی قیادت ملک میں جاری موجودہ بحران سے عوام کو جلد نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ ہمارا لیڈر پاکستان کے ساتھ محبت کرنے والا ہے جس کا شاندار ماضی اس کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے۔عمران خان اپنی بھر پور توانائی کے ساتھ پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی ٹیم بھی ان کے شانہ بشانہ ہے۔عمران خان نے جو کہا اسے پایہ تکمیل تک پہنچاکے دم لیا اور بہت جلد عوام کے چہرے مایوسی کی بجائے خوشی سے سر شار نظر آئیں گے۔

قاری آصف سیالوی

مزید : میٹروپولیٹن 1