متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 326 واں اجلاس

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 326 واں اجلاس

  



لاہور(پ ر) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 326 واں اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی ودیگر اراضی سے متعلق بورڈ کے بہترین مفاد میں اہم فیصلے کئے گئے بورڈ ممبران نے چیئرمین بورڈ کی کاوشوں اور ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ ٹرسٹ بورڈ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے اجلاس میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کے لئے بھی اہم فیصلے کئے گئے بورڈ کے اقلیتی ممبران کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے جو عزت و احترام یہاں حاصل ہے وہ دنیا کے کسی او ر ملک میں نہیں دریں اثناء وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں تعینات گریڈ انیس سپرینڈنٹ انجینئر کرنل(ر) غفور ارشد کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کی مدت میں توسیع اکیس نومبر2019 ء سے شروع ہوگی بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی اور ایکسیئن عارف بٹ سمیت دیگر افسران نے انہیں مدت ملازمت کی توسیع پر مبارکباد دی۔

مزید : کامرس