آڑھتیوں کی فلا ح و بہبود کے لئے ہر وقت کوشاں رہوں گا

    آڑھتیوں کی فلا ح و بہبود کے لئے ہر وقت کوشاں رہوں گا

  



لاہور (سٹی رپورٹر) مرکزی امیدوار برائے سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان ایگریکلچرپروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ ہم تاجروں اور آڑھتیوں کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔انشاء اللہ ہمارا پورا پینل انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کریگا۔سبزی وفروٹ منڈی کے تمام تاجر ہمارے ساتھ ہیں۔

اور انشاء اللہ جیت ہمارا مقدر ہے۔ ماضی میں بھی ہم نے تاجروں اور آڑھتیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم اقدامات اٹھائے اور آئندہ الیکشن جیت کر بھی ہم تاجروں وآڑھتیوں کے مسائل حل کرینگے۔ سبزی منڈیوں اور فروٹ منڈیوں میں نئی اصلاحات متعارف کروائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1