ؒٓپروگریسو گروپ کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا خیر مقدم

ؒٓپروگریسو گروپ کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا خیر مقدم

  



لاہور (کامرس ڈیسک) لاہور ایوان صنعت و تجارت کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے وزیر اعظم کی جانب سے سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کے سمگلنگ ایک ایسی لعنت ہے جو معیشت کو گھن کی طرح کھانے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں ملنے والے ریونیوو سے محروم کر دیتی ہے۔باضابطہ تجارت کے ذریعے درآمد کی گئی اشیا ء پر حاصل ہونے والی آمدن سے حکومت نہ صرف غریب عوام کو سستی اشیائے خوردونوش فراہم کر سکتی ہے بلکہ ترقیاتی کاموں کے لئے بھی زیادہ رقوم جمع کی جا سکتی ہیں۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان، سینئر نائب صدر محمد ارشد چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری محمد اعجاز تنویر نے کہا کہ ان کا گروپ پچھلے کافی عرصہ سے سمگلرز کے خلاف آہنی ھاتھوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کو گذارش کررہا ہے لیکن کو ئی فائدہ نہیں ہواء۔ انہوں نے کہا کہ کہ حکومت کو ان تاجروں اور ان کی نمائندہ تنظیموں کو بھی اس جہاد میں ساتھ لینا چاہیے جو کہ باضابطہ اور تمام قانونی ذمہ داریوں کے ساتھ برآمدات کر رہے ہیں۔ سمگنگ نہ صرف ایسے دیانت دار تاجروں کے لئے مشکلات کھڑی کرتی ہے بلکہ اس کی آڑ میں غیر معیاری چیزیں بھی بازار میں فروخت کے لئے آجا تی ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کو ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کچھ ہاتھ نہیں آتا۔؎پروگریسو گروپ نے تمام سٹیک ہولڈرز سے بھی اپیل کی کہ حکومت کے اس مقدس جدوجہد میں اس کا بھر پور ساتھ دیں اور تاجر حضرات سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سمگلنگ اور سمگلرز کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

مزید : کامرس