حکومت سیاست بازی چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دے،اشرف بھٹی

  حکومت سیاست بازی چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دے،اشرف بھٹی

  



لاہور(پ۔ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت سیاست بازی چھوڑ کر عوام کے مسائل پر توجہ دے۔ عمران خان جس مافیا کی بات کرتے ہیں وہ ان کے آس پاس موجود ہے۔ حکومتی جماعت کے اندرونی انتشار سے ملکی معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوامی غم و غصہ ایک طوفان بن سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمد اشر ف بھٹی نے کہا کہ عوام کی بے بسی اور حکام کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

مہنگائی مافیا کی سرکوبی حکومت کے لئے چیلنج اور امتحان ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے دعووں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔حکومت نے قوم کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا ہے اور حکومت خود خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1