صحابہ اکرام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،شریف الدین قذافی

    صحابہ اکرام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،شریف الدین قذافی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے ضلعی صدر شر یف الدین قذافی نے کہا کہ صحابہ اکرام مسلمانوں کے مینارہ نور اور مشعل راہ ہیں۔حکومت وقت ایام صحابہ کو سرکاری طور پر منائے اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔تعلیمات صحابہ کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔خلیفہ اول بلا فصل حضرت ابوبکر صدیق نے منکرین ختم نبوت اور زکوٰۃ کے خلاف جہاد علم بلند کیا۔ابوبکر صدیق کی اصلاحات نے نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے طرز معاشرت کو مثبت طور پرتبدیل کیا۔شر یف الدین قذافی نے کہا کہ پوری دنیا میں قیام امن صحابہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمرہے۔انصاف۔روزگار۔ترقی اور خوشحال ریاست نظام مصطفی اور صحابہ کے بنائے جانے والے قوانین پر کاربند ہونے سے ہی ممکن ہے۔

صحابہ کا دور مسلمانوں کے لیے بہترین ترقی کا زمانہ ہے اہلیان اسلام نے جدید سائنس اور طبی علوم کی جو بنیاد رکھی آج اسی ر استہ کو اختیار کرتے ہوئے فرنگ نے ترقی کی ہے۔مسلمانوں کو اپنے اسلاف کی تعلیمات کو اختیار کرنا ہوگا۔صدیق اکبر دنیا میں جو صداقت کی بنیاد رکھی اسکی کہیں دوسری مثال نہیں ملتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1