شاہ عالم مارکیٹ کے تمام مسائل جلد حل کئے جائیں گے،ملک سلیم

      شاہ عالم مارکیٹ کے تمام مسائل جلد حل کئے جائیں گے،ملک سلیم

  



لاہور (سٹی رپورٹر) صدر الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ ملک سلیم نے کہا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں،کوششیں جاری ہیں،بہت جلد تاجروں کو ریلیف ملے گا،شاہ عالم مارکیٹ میں تاجروں کیلئے پارکنگ کا مسئلہ بہت پرانا ہے جب بھی کوئی گروپ اقتدار میں آیا انہوں نے پارکنگ اور دیگر مسائل کا جھانسہ دیکر تاجروں کو سہانے خواب دکھائے اور جیت کے بعد کسی نے مسائل کی طرف توجہ نہ دی، مگر ہم سیاست سے بالاتر ہو کر تاجروں کے تمام مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انشاء اللہ شاہ عالم مارکیٹ کو مسائل سے پا ک کرکے لاہور کی ماڈل مارکیٹ بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1