250ٹیوٹا ڈپلومہ ہولڈرز کو اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ملازمتیں فراہم

250ٹیوٹا ڈپلومہ ہولڈرز کو اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ملازمتیں فراہم

  



لاہور (پ ر) چئیرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیوٹا اپنے نئے وژن کے تحت طلبا کو روزگار کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کر رہاہے۔اپنے طلبا کو روزگار فراہم کرنا اب ٹیوٹا کا بنیادی وژن ہے۔اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ٹیوٹا کے الیکٹریکل، الیکٹراونکس،مکینکل،اور انسٹرومنٹ ٹیکنالوجیز کے 250طلبا کو ملازمتیں فراہم کر دی گئیں ہیں۔اس سلسلے میں لاہور،گجرات،گوجرانولہ،ساہیوال،نارووال،اور سانگلہ ہل سے پانچ سو کے قریب اہل طلبہ کو انٹرویوز کے بلایا گیا۔ڈپٹی جنرل منیجر او اایل ایم ٹی GUO KAIYONGسمیت دیگر ماہرین کے پینل نے طلبا کے انٹرویوز کئے جن میں 250طلبا کو ملازمتیں فراہم کر دی گئیں۔چئیرپرسن نے بتایا کے پچھلے ہفتے پراکٹر اینڈ گیمبل نے ملتان میں ہمارے طلبہ کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے انٹرویوز کئے۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ ہمارے طلبہ کے لئے اچھی ملازمتیں ان کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔

ٹیوٹا کوالٹی تربیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔چئیرپرسن نے مزید کہا کہ ڈیمانڈ ڈریون کورسز،ذاتی کاروبار کے لئے معاونت، ملازمت کا حصول اور اعلی معیار کی تربیت ٹیوٹا کا نیا وژن ہے جس پر بھرپور انداز سے عمل کیا جارہا ہے۔

.

مزید : کامرس