الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کیلئے سرگرم ہے،عبدالشکور

  الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کیلئے سرگرم ہے،عبدالشکور

  



لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس الخدمت کمپلیکس میں ہوا۔ اجلاس میں آفات سے بچاؤ،صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ، مواخات اور سماجی خدمات کے نیشنل ڈائریکٹرز نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کا اجلاس میں جائزہ لیا گیااس کے علاوہ آئندہ کی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی۔اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکورنے کی۔ان کے علاوہ سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ،سیکرٹری جنرل شاہد اقبال،سیکرٹری فنانس مرزا منور حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال،ریجنل صدور اور نیشنل ڈائریکٹرز سمیت بڑے شہروں کے صدور بھی شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب میں محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہب کاوشیں جاری ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1