فوجی فاونڈیشن نے ملک گیر گرین مہم کا آغاز کردیا

        فوجی فاونڈیشن نے ملک گیر گرین مہم کا آغاز کردیا

  



راوالپنڈی (پ ر)فوجی فاونڈیشن نے ملک گیرگو گرین مہم کا آغاز کردیا راولپنڈی فوجی فاونڈیشن نے ملک بھر کے لیے گو گرین مہم کا آغاز کردیا ہے جسے مسقبل کے لیے شجر کاری کا عنوان دیا گیا ہے۔ مہم کا بنیادی مقصد تیزی سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے بھرپور انداز میں مقابلہ کرنا ہے تاکہ آکسجین کے مقابلہ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو مکمل شکست دی جاسکے، گو گرین مہم کا ہدف ایک لاکھ پودے لگانا قرار پایا ہے جو ملک بھر میں قائم فوجی فاونڈیشن سکول اور کالجز کے علاوہ فاونڈیشن یونیورسٹی کے توسط سے لگائے جائیں گے، گو گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے فاونڈیشن انسٹویٹ آف ٹیکنالوجی،فوجی فاونڈیشن ہسپتال، ہیلتھ سینٹر اور ہیلتھ کلینک کلیدی کردار ادا کریں گے۔ گو گرین مہم کا افتتاح فوجی فاونڈیشن کالج فار گرلز راولپنڈی میں کیا گیا۔ اس موقعہ پر فوجی فاونڈیشن کے ڈائرکیڑز، افسران طلبہ اور سول سوسائیٹی کے نمائندے موجود تھے۔ ایم ڈی فوجی فاونڈیشن لفٹینٹ جنرل(ریٹائر) سید طارق ندیم گیلانی، ریکڑ فاونڈشین یونیورسٹی میجر جنرل(ریٹائر)چنگیز دل خان نے شجر کاری کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی فوجی فاونڈیشن لفٹینٹ جنرل (ریٹائر)سید طارق ندیم گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم اورصحت کے شعبوں میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔

ا نھوں نے کہا کہ پاکستان میں شجرکاری کی ضرورت کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اقوام متحدہ کے مقررہ کردہ معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے 12فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا لازم ہے جبکہ ہمارے ہاں یہ شرح 4فیصد ہے۔ تقریب کے آخر میں ایم ڈی فوجی فاونڈیشن اور ریکڑ فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد نے پورا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

مزید : کامرس