دراز نے مسافروں کیلئے ون سٹاپ سلوشن کا آغاز کر دیا

  دراز نے مسافروں کیلئے ون سٹاپ سلوشن کا آغاز کر دیا

  



لاہور (پ ر)ملک کی معروف آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے DTravel کا آغاز کیا ہے جس میں پلیٹ فارم کے صارفین کو اندرون شہر بس ٹکٹس تک فوری اور آسان رسائی دستیاب ہوگی۔ Bookme کے ساتھ شراکت داری کے نتیجہ میں یہ نیا فیچر دراز کے صارفین کو ڈائیوو، بلال ٹریول، اسلام آباد ایکسپریس، سکائی ویز اور راجپوت ٹریولرز سمیت 18 مختلف بس سروسز کے روٹس، اوقات اور قیمتوں کی تلاش کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ DTravel ایک آسان اور منفرد ون اسٹاپ سلوشن ہے جو صارفین کو اپنے ترجیحی ٹکٹس کی تلاش کے لئے مختلف ٹکٹنگ پلیٹ فارمز پر جانے ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ DTravel ایک آسان بکنگ سروس پیش کرتا ہے جو صارفین کو اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ٹکٹس کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ خریدار کو تصدیقی پیغام بذریعہ ای میل بھیجا جاتا ہے۔ دراز نے ٹکٹس کی واپسی کے عمل کو آسان بنانے اور رقوم کی واپسی پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ Bookme کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیضان اسلم نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن Bookme کے لئے ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دراز کے ساتھ ہماری شراکت داری نے دراز کے صارفین کے لئے امکانات کی ایک مکمل نئی دنیا کے دروازے کھول دیئے ہیں جو اب بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری نہ صرف Bookme کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنائے گی بلکہ پاکستان کے ای۔ٹکٹنگ ایکو سسٹم کو مزید فروغ ملے گا۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے کہا کہ ایک لائف اسٹائل ایپل ہے اور ہمارا مشن اس بات کو یقینی بنانا ہے۔

کہ پاکستانی عوام کو ہر اس چیز تک فوری اور آسان رسائی ہو جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔ اس ہدف کے لئے دراز ٹریول ایک اور قدم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ پاکستان کے سفری منظر نامے کو تبدیل کر دے گی۔ 2019ء میں دراز نے اپنی مصنوعات کی درجہ بندی میں اضافہ پر توجہ دی اور سال کے اختتام پر پلیٹ فارم کیٹلاگ 100 سے زائد کیٹیگریز میں 100 ملین مصنوعات تک پہنچ گئیں۔ اس سال دراز ڈیجیٹل اشیاء کی کیٹیگریز کو مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے اور DTravel کے آغاز کے ساتھ پہلا قدم اٹھایا ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم کا مشن نئی خصوصیات کو بڑھانا اور پاکستان کے سفری منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے صارفین کو فلائٹس، ہوٹل بکنگ اور رینٹل کارز تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

مزید : کامرس