2شہریوں کی بازیابی کیس میں خاتون اوّل کے بیٹے سے جواب طلب

2شہریوں کی بازیابی کیس میں خاتون اوّل کے بیٹے سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گاڑی کے تنازع پردوشہریوں کی بازیابی کے لئے دائردرخواست پر خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کو طلب کر لیا،جسٹس انورالحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر یہ حکم جاری کیاہے،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ ابراہیم مانیکا کے ساتھ اس کے بھائیوں کاکاروباری لین دین تھا،درخواست گزارکابھائی اعجاز ابراہیم مانیکا کی گاڑی مانگ کرلے گیا مگرراستے میں ایکسیڈنٹ ہوگیا،گاڑی کے حادثے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا، بھائیوں اعجاز اور احسن کو پولیس اٹھا کر لے گئی۔ گاڑی کے نقصان کی مدمیں 10 لاکھ روپے بھی دے چکے ہیں۔ سرکاری وکیل نے پولیس کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ابراہیم مانیکا کو طلب کر لیا۔

بازیابی کیس

مزید : صفحہ آخر