گاڑیوں کے سمارٹ کاڈز جاری کرنے والی کمپنی سے رپورٹ طلب

گاڑیوں کے سمارٹ کاڈز جاری کرنے والی کمپنی سے رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈزاور نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے کے معاملہ پرگاڑیوں کے سمارٹ کاڈز جاری کرنے والی کمپنی سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت کو حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ نمونہ نمبر پلیٹس نہ رکھنے والی گاڑیوں کے چالان نہ کرنے کی بابت ہدایات جاری کردی گئی ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ ایکسائز شہریوں سے رقم وصول کرنے کے باوجود رجسٹریشن کارڈز اورنمبر پلیٹس جاری نہیں کر رہا،محکمہ ایکسائز کی غفلت کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف چیمہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نمونہ نمبرپلیٹس نہ رکھنے والی گاڑیوں کا چالان نہ کرنے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو شہریوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے عدالتی حکم سے آگاہ کردیاہے،عدالت نے گاڑیوں کے سمارٹ کاڈز جاری کرنے والی کمپنی سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی ہے۔

سمارٹ کارڈ

مزید : صفحہ آخر