عدلیہ مخالف تقاریر،وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

      عدلیہ مخالف تقاریر،وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مستردکردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے سماعت کی،درخواست گزارایڈووکیٹ محمدفیضان نصیر چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔فاضل جج نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی، رجسٹرار آفس نے درخواست کے ساتھ مصدقہ نقول لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

درخواست مسترد

مزید : صفحہ آخر