تقرر نامہ جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری پی پی ایس سی کو نوٹس جاری

تقرر نامہ جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری پی پی ایس سی کو نوٹس ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود تقرر نامہ جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،یہ درخواست ثنا علی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 25سب انسپکٹروں کی پوسٹوں پر امیدواروں سے درخواستیں اورکوائف طلب کئے،درخواست گزار کا ٹیسٹ اور انٹریو پاس کرنے کے باوجود تقرر نہیں کیا جا رہا،ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود تقرر نہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے،درخواست گزار کے تقرر کا حکم دیا جائے۔

تقرر نامہ

مزید : صفحہ آخر