فوڈ پراڈکٹس کی ری سائیکل پلاسٹک میں پیکنگ کیخلاف درخواست دائر

فوڈ پراڈکٹس کی ری سائیکل پلاسٹک میں پیکنگ کیخلاف درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کھانے اور ادویات کی پیکنگ کے لئے استعمال شدہ پلاسٹک پر پابندی کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے،یہ درخواست ڈاکٹر وحید الزمان کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پوری دنیا میں کھانے کی اشیاء اور ادویات کی پیکنگ کے لئے پیٹ پلاسٹک کا استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان میں ادویات اور کھانے کی اشیاء کی پیکنگ میں دوبارہ سے استعمال شدہ پلاسٹک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ری سائیکلڈ پلاسٹک کے استعمال سے متعلق کوئی قانون سازی نہیں کی گئی، پابندی عائد کی جائے۔

فوڈ پراڈکٹس

مزید : صفحہ آخر