فرقہ واریت خاتمے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات کی خاطر درخواست دائر

فرقہ واریت خاتمے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات کی خاطر درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں فرقہ واریت کے خاتمے اور مسلمانوں میں اتحاد کے فروغ کی خاطرسرکاری سطح پر اقدامات کے لئے درخواست دائرکردی گئی، درخواست گزار شہری راجہ محمد مختار نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن پاکستان اور عوام الناس کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ جدید دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو اللہ تعالیٰ کے نام پر بنایا گیا،فرقہ واریت کے سینکڑوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اقدامات کاحکم دیا جائے۔

فرقہ واریت

مزید : صفحہ آخر