ایس ایس پی مفخرعدیل کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے کی ٹیم کراچی روانہ

ایس ایس پی مفخرعدیل کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے کی ٹیم کراچی روانہ

  



لاہور (کرائم رپورٹر) مفرور ایس ایس پی مفخر عدیل کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ مفخر عدیل کو گرفتار کرنے کے لئے سی آئی اے کی ٹیم کو فوری طور پر کراچی بھجوا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کی شہباز تتلہ کے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں مبینہ مقتول کے ورثا کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ شہباز تتلہ کے اہلخانہ کو اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیاگیا۔ تفتیشی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد اس معاملے پر بریک تھرو ممکن ہو گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخرعدیل کے شہبازتتلہ کیس میں ملوث ہونے کی رپورٹ سی سی پی او کی جانب سے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

ایس ایس پی

مزید : صفحہ آخر