حکومت کا منشیات کے عادی افراد کیلئے خصوصی وارڈز بنانے کا فیصلہ

حکومت کا منشیات کے عادی افراد کیلئے خصوصی وارڈز بنانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں دیگر وارڈز کی طرح منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لیے خصوصی وارڈز بنانے فیصلہ کیا گیا ہے،یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرائیویٹ اور سرکاری منشیات کی بحالی کے مراکز کی مانیٹرنگ اور علاج کا ایک ہی معیار بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے،شہریار خان آفریدی نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کرکے معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے، مرکز اور صوبوں کے نمائندگان کا جلد اجلاس بلا کر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ملک بھر میں یکساں سسٹم متعارف کرائیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہوگا۔

خصوصی وارڈز

مزید : صفحہ آخر