کامن سروس کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کی زمین ہتھیانے کا منصوبہ ناکام

      کامن سروس کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کی زمین ہتھیانے کا منصوبہ ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) کامن سروس کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی زمین ہتھیانے کا منصوبہ ناکام۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران اور ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کا نوٹس۔محکمہ کوآپرٹیو میں رجسٹرڈ کو آپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر ایک اور پرائیویٹ سوسائٹی کی ایل ڈی اے نے منظوری دی تھی۔ اس سوسائٹی کی منظوری سے کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارہ سو ممبران متاثر ہوئے۔ پس پردہ سوسائٹی کی انتظامیہ اس فراڈ میں ملوث نکلی۔ حقائق سامنے آنے پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے کا سخت ایکشن۔غیر قانونی سوسائٹی کے خلاف درخواست کو من سروس کو آپرٹیو سوسائٹی کے ممبر محبوب قاسم نے دی۔ درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کے حکم سے ڈی جی ایل ڈی اے نے فوری جاری غیر قانونی کام روکتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

کامن سروس

مزید : صفحہ آخر