کرپشن اور دیگر مسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو رہا ہے،ڈپٹی سپیکر پنجاب

کرپشن اور دیگر مسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو رہا ہے،ڈپٹی سپیکر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادپر حل ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں کرپشن سمیت دیگر مسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو رہا ہے، ذخیرہ اندوزی مضبوط معیشت کی دشمن اور عوام کی حق تلفی ہے، ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے لیکن عوام صبر کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں،پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی، ڈپٹی سپیکر نے راجن پور سے آئے لوگو ں کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے مسائل کو عملی طور پر حل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پرمکمل کی جا ری ہیں۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -