جج ویڈیو سکینڈل کیس، 2ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتوسیع

  جج ویڈیو سکینڈل کیس، 2ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتوسیع

  



اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم فیصل شاہین اور نادر خان کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 25فروری تک توسیع کر دی۔ جمعرات کو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی۔ دور ان سماعت شریک ملزمان میاں طارق، فیصل شاہین اور نادر خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ کیس کے تفتیشی افسر محمد عظمت اور وکیل صفائی عمران خالد عدالت میں پیش ہوئے۔شریک ملزم میاں طارق نے طبی بنیادوں پر ضمانت بعدازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے عدالت نے ملزم میاں طارق کی درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید توسیع

مزید : صفحہ آخر