پاکستان تجارت پر توجہ دیکر بھاری زرمبادلہ کماسکتا ہے، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر

  پاکستان تجارت پر توجہ دیکر بھاری زرمبادلہ کماسکتا ہے، برطانوی ڈپٹی ہائی ...

  



کراچی (پ ر)برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائک نیٹھاوریناکشس نے کہا ہے کہ پاکستان نے جولائی2018سے جون 2019تک برطانیہ کو 3ارب30کروڑ پاؤنڈ کی برآمدات کیں جس میں اس سال 4عشاریہ 7فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے جبکہ 135سے زائد برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکی ہیں۔گزشتہ روز برٹش کونسل کراچی سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے گزشتہ دنوں پاکستان کے 3بڑے صنعتی شہروں لاہور،فیصل آباد اور سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی چیمبر آف کامرس عہدیداروں،معروف صنعت کاروں،تاجروں اور انتظامی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ تجارتی صنعتی شہر پاکستان کی ریڑ کی ہڈی ہیں جن پر توجہ دیکر پاکستان بھاری زرمبادلہ حاصل اور اپنی معیشت بہتر کرسکتا ہے۔پاکستانی فٹ بال، آلات جراحی،میوزیکل آلات اور ٹیکسٹائل کی برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں بہت مانگ ہے۔

مزید : صفحہ آخر