برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر معاشی استحکام گرے لسٹ نہیں حکومتی اقدامات سے مشروط
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے ہم پرُ امید ہیں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیگا مگرملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے،زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا تب تک ملک میں معاشی استحکام نہیں آئے گا جب تک یہاں کے کاروبار کرنیوالے لوگوں کوایک ساز گار ما حول فراہم نہیں کیا جاتا،اس کیلئے تاجروں میں ایک اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے ابھی تک حکومت نے کوئی ایسا کام ہی نہیں کیا، اصل ایشو تو معاشی بحران کا خاتمہ ہے اور یہ بحران تب تک ختم نہیں ہو گا،جب تک حکومت اس کے حل کیلئے کوئی ٹھوس کام نہیں کرے گی۔
شازیہ مری