ملک کی اکانومی کے حالات جلد بہتر ہو نے والے ہیں
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے بہت جلد ملک کی اکانومی کے حالات بہتر ہو جائیں گے اس مقصد کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم دن رات کام کررہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد انشااللہ تعالیٰ پاکستان میں مکمل طور پر معاشی استحکام آ جائے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت جلد ہی اپنے معاشی اہداف پورے کر لے گی، اپوزیشن نے خزانہ خالی کرکے ہمارے حوالے کیا،اور اب تنقید کے نشتر برسا کر خود کواچھا ثابت کر نے کی کوشش کررہی ہے،اپوزیشن ایسا کرکے اپنے ماضی کو جھٹلا نہیں سکتی،ہم نے جو وعدے کئے تھے ان کو جلد ہی پورا کریں گے۔
حلیم عادل شیخ