ہماری تو دعاہے،معاشی استحکام کیلئے حکومتی سنجیدگی ضروری

  ہماری تو دعاہے،معاشی استحکام کیلئے حکومتی سنجیدگی ضروری

  



اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے ہماری تو دعا ہے ملک میں جلد ہی معاشی استحکام آ ئے مگر اس کیلئے حکومت کو سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا، جب آپکا کاروباری طبقہ حکومت سے ناراض ہو کر ہڑتالیں کرے گا تو پھر ملک میں معاشی استحکام کیسے آ سکتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا اگر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان نکل بھی جاتا ہے تو تب تک حکومت کو معاشی استحکام لانے میں کامیابی نہیں ملے گی جب تک کاروباری طبقہ حکومت سے خوش نہیں ہو گا، ابھی تک تو تاجر برادری حکومت سے تنگ آکر اپنا کاروبار بند کررہی ہے جو حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،حکومت نے ابھی تک کوئی بھی ایک ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک میں معاشی طور پر کوئی تھوڑی سی بھی بہتری آ سکے۔

میاں افتخار

مزید : صفحہ آخر