معاشی استحکام کیلئے حکمرانوں کو اپنی سمت درست کرنا ہوگی

معاشی استحکام کیلئے حکمرانوں کو اپنی سمت درست کرنا ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے حکمرانوں کو اپنی سمت درست کرنا ہو گی، اس حکومت کا دعویٰ تو تھا کہ اس کے پاس ایک بہت بڑی اور کامیاب معاشی ٹیم ہے مگر قوم نے دیکھا ابھی تک حکومت اپنی کوئی مستقل معاشی ٹیم نہیں لاسکی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یوں لگتا ہے جیسے حکمران چاہتے ہی نہیں کہ ملک معاشی طور پر مضبو ط ہو، بلکہ یہ تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اشاروں پر چل کر ملک کو معاشی طور پر کمزور کررہے ہیں،جب تک حکومت اپنے صنعت کارو ں کو ایک فرینڈلی ماحول فراہم نہیں کرے گی تب تک ہمارے ملک کے معاشی حالات میں کوئی بہتری آئے گی نہ ہی اس سے کوئی واضح فرق پڑے گا، اس کیلئے حکمرانوں کو اپنی نیت اور اپنی پالیسیوں کو ٹھیک کرنا ہو گا۔
حافظ حسین

مزید :

صفحہ آخر -