سیاسی مخالفین حوصلہ رکھیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی،گورنر پنجاب

  سیاسی مخالفین حوصلہ رکھیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی،گورنر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مخالفین صبر اور حوصلہ رکھے 2023تک حکومت کہیں نہیں جا رہی، وزیر اعظم عمران خان کا سیاسی اور ذاتی نہیں قومی ایجنڈہ ہے، ملک کو در پیش چیلنجز سے خوفزدہ نہیں انکا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں، احساس پروگرام غر بت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم ہے،گور نر ہاؤ س میں خیبر پختونخواہ سے صوبائی وزیر ضیااللہ خان بنگش سے ملاقات کے دوران چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ہمیں ورثے میں کمزور ادارے ملے جن کو ہم ٹھیک کر رہے ہیں، خیبر پختونخواہ میں بلدیات اور پولیس کا مثالی نظام ہے اور خیبر پختونخواہ کے عوام بھی وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،علاوہ ازیں گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی اور دعائیہ تقر یب کا اہتمام کیا گیا،گور نرپنجاب چودھری سرور،صوبائی وزیر حسنین بہاد ر دریشک،صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید،تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری اور عبد العلیم خان سمیت5ہزار سے زائد کارکنا ن نے شرکت کی، شرکا کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی قر بانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اس میں کوئی شک نہیں کسی بھی پارٹی کی مضبوطی میں سب سے زیادہ کردار کارکنوں کا ہی ہوتا ہے اور اپنے کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان سے لیکر ہم سب ان کیساتھ ہیں۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر