نیب لاہور نے فیصل آباد واپڈا سٹی فیز ٹو کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)نیب لاہور نے واپڈا سٹی فیز ٹو مالکان اور انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں کیونکہ واپڈا سٹی فیز ٹو کے مالکان اورانتظامیہ پر الزام ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر رقم وصول کر کے خردبرد کر رہے ہیں اس سلسلہ میں متاثرین سے نیب لاہور نے اپنے اپنے کلیمز کے لئے مصدقہ دستاویزی ثبوت‘اصل رسیدیں یا سی بھی فورم‘ عدالت میں کی گئی کوششوں سے متعلقہ تمام ثبوت اور درخواست بنام ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میں جمع کروائی جائیں تاکہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
الزام